ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان کا معاشرے میں عدم برداشت ، تشدد اور تحمل کی کمی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات

پنجاب پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ) پریس ریلیز مورخہ13.12.2019 ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان کا معاشرے میں عدم برداشت ، تشدد اور تحمل کی کمی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔ ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف مساجد میں معاشرے میں عدم برداشت ، تشدد اور تحمل کی کمی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیےاورحاضرین مسجد سے خطاب کئے اور حاضرین سے اس موضوع پر گفتگو کی کہ ہمارامعاشرہ عدم برداشت اوربے صبری کا شکار ہوتا جارہا ہے جس وجہ سے گلی محلوں اور چوکوں چوراہوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے اور دنگے فساد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے حالانکہ ہمارا دین کامل مذہب اسلام ہمیں صبر اور ثابت قدمی سے اپنے حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے ۔ تمام پولیس افسران نے اس بات پر زور دیا کہ مساجد اور علمائے کرام ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جہاں ہمیں آپس میں مل بیٹھ کر تمام معاملات برداشت تحمل اور صبر سے حل کرنے چاہییں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خاص طور پر پولیس فتنہ فساد لڑائی جھگڑے اور جلاو گھیراو جیسے اقدامات کرنے والوں کو معاشرے اور عوام کی مدد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ سکے اور انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ 

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

 

   

Friday, December 13, 2019