اے ایس پی ایس ڈی پی او حسن ابدال نے پولیس افسران میں مختلف کالجز اور یو نیو رسٹیز میں زیر تعلیم انکے ہونہار بچوں کے میرٹ پر سکالر شپ کے چیک تقسیم کیے

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس پی ایس ڈی پی او حسن ابدال عمارا شیرازی نے محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس ملازمان و افسران میں مختلف کالجز اور یو نیو رسٹیز میں زیر تعلیم انکے ہونہار بچوں کے میرٹ پر سکالر شپ کے چیک تقسیم کیے جس میں ویلفئیر برانچ اٹک نے پنجاب پولیس ویلفئیر فنڈ سے 56 پولیس ملازمان و افسران مبلغ 1280325/- روپے دئیے گئے اس موقع پر اے ایس پی ایس ڈی پی حسن ابدال عمارا شیرازی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفئیر کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی میرٹ سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کا مقصد پولیس ملازمان اور انکے ہونہار بچوں کو تعلیمی اخراجات فراہم کرنا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم والدین کے لیے بوجھ نہ بنے ۔ ایسے ہونہار بچے ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں ۔سکالر شپ حاصل کرنے والے بچوں کے والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ویلفئیر برانچ اٹک کے اس اقدام کو سراہا ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

  

   

Friday, December 13, 2019