ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا ٹی ایم اے ہال حضرو میں کھلی کچہری کاانعقاد-

پریس ریلیز
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے TMAہال حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر سمیت سرکل بھر کے تھانوں کے ایس ایچ او ز بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں ساہلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنےپیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ اوز کو مختلف واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتار ی اور تمام مقدمات میں میرٹ یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ میرے آفس کے دروازے تمام ساہلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان خلا کو کم کرنا ہے اور ایسے افراد جو تھانوں یا پولیس دفاتر آنے کے وسائل نہیں رکھتے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا ہے اس کے علاوہ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کر کے رہیں گے۔ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہمارا مشن ہے ۔جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروِکار لائے جارہے ہیں ۔ اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

   

Saturday, December 14, 2019