تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ رنگو میں سرچ آپریشن،

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ رنگو میں سرچ آپریشن، تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ نزدیک کیڈیٹ کالج ور تھانہ رنگو کے علاقہ غازی انٹر چینج میں سرچ آپریشن کیا گیا یہ سرچ آپریشن ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوا، سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور پاک آرمی کے افسران اور جوانان نے شرکت کی، دوران سرچ آپریشن تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ نزدیک کیڈیٹ کالج اور تھانہ رنگو کے علاقہ غازی انٹر چینج میں موجود گھروں اور اشخاص کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے، ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, December 15, 2019