کیڈیٹ کالج حسن ابدال میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائزکا اہتمام

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
کیڈیٹ کالج حسن ابدال میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائزکا اہتمام...
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران پولیس اور دیگراداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیڈیٹ کالج حسن ابدال میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پولیس،سپیشل برانچ، سول ڈیفینس اور دیگر حساس و ضلعی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر فرضی دہشت گردوں کی کیڈیٹ کالج میں گھس کر عملہ کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان سے اسلحہ برآمد کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کی صلاحیتوں اور ان کی آپس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کو جانچنا تھا۔ تمام اداروں نےجائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر موک ایکسر سائز کو کامیاب بنایا اور یہ ثابت کیا کہ تمام ادارے غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ترجمان اٹک پولیس