محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
پریس ریلیز 16.12.2019
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیو مہم ٹیموں کی حفاظت کے لیے اٹک پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اٹک پولیس کے افسران و ملازمان نے سیکورٹی کے فرائض کے ساتھ ساتھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک میں پولیو ٹیموں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ڈی پی او اٹک نے عوام کے نام اپنے خصوصی میں کہا کہ اپنے بچوں کو ساری عمر کی معذوری سے بچائیں، پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔
ترجمان اٹک پولیس

