پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر نگرانی آج مورخہ23.12.2019پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس , ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔
اسکے بعد مارچ پاس ہوا اور پولیس کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Monday, December 23, 2019