ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی کرسمس کے حوالے سے مسیح برادری سے ملاقات ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی کرسمس کے حوالے سے مسیح برادری سے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے کرسمس اور نیوا ئیر کے حوالے سے مسیح کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں منتظم UPچرچ لاری اڈہ اٹک کے پاسٹر جاوید جانسن اور پادری لوکس عظیم منتظم چرچ حضرو اور سرفراز مسیح منتظم چرچ فتح جنگ وغیرہ نے شرکت کی۔ڈی پی او اٹک نے مسیح کمیونٹی کو کرسمس کے موقع پر بھر پور سکیورٹی اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بتایا کے تمام چرچز کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر چیف سیکورٹی آفیسر اٹک طیب ظہیر بیگ بھی ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی میں مسیح برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

   

 

Monday, December 23, 2019