پنجاب پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 24.12.2019
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری سے محافظ کمیٹی غورغشتی تحصیل حضرو کے اراکین کی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری سے میاں محبوب الرحمٰن چیر مین محافظ کمیٹی غورغشتی اور اراکین کمیٹی نے ملاقات کی اور کمیٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ محافظ کمیٹی کا مقصد معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کر کے محکمہ پولیس کے ساتھ مل کر ان کا سد باب کر نا ہےتا کہ معاشرے میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کی جا سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس