"اٹک پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگز اور مقدمہ قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیٹگری اےکو گرفتار کر لیا۔"

پنجاب پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 24.12.2019
"اٹک پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگز اور مقدمہ قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیٹگری Aکو گرفتار کر لیا۔"
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخای کی خصوصی ہدایت پر ASP/SDPOسرکل حسن ابدال میڈم عمارہ شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز تھانہ سٹی ، صدر حسن ابدال نے 2 ڈکیت گینگ ، موٹرسائیکل چور گینگ اور قتل کے خطر ناک مجرمان اشتہاری کیٹگری Aکو گرفتار کر لیااور ملزمان سے اسلحہ ناجائز ،موٹرسائیکلز اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی حسن ابدال نے فر زند علی عرف لنگڑا ڈکیت گینگ کےچار ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30 بور معہ 16 روند اور 01عدد ہنڈا 125 برآمد کرلیا ۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن ضلع اٹک کے علاوہ ضلع راولپنڈی ، اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے تھانہ جات میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیااور ملزمان نیو ٹاؤن ،گنجمنڈی ،ویسٹریج ،واہ صدر ،پیر ودھائی،کینٹ راولپنڈی اور بہارہ کہو اسلام آباد کےتھانہ جات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔
SHOسٹی حسن ابدال نےکامران عرف کامی موٹر سائیکل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے 5عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیں اور ملزمان سے دو عدد پسٹل 30 بور معہ 8 ضرب روند اور 01عدد خنجر برآمد کر لیے۔
SHOسٹی حسن ابدال نے انعام اللہ نامی شخص کےقتل میں مطلوب محمد خان اور گل فریز مجرمان اشتہاری کیٹگری A کو گرفتار کر لیا۔
SHO صدر حسن ابدال نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث صفدر شاہ گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل 30 بور معہ 14 ضرب روند برآمد کر لیے ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی او سرکل حسن ابدال اور ایس ایچ اوز سرکل حسن ابدال کی ان کاروائیوں پر ان کو سراہا اور شاباش دی۔ عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اٹک پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, December 24, 2019