ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر کیک کاٹا

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر کیک کاٹا اور انکی خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کے قومی جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح عیسائی برادری کو بھی اپنے مذہبی تہوار منانے میں کھلی آزادی ہے۔اٹک پولیس اس تہوار پر آپ کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ڈی پی او اٹک نے کرسمس تہوار کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارک باد دی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Wednesday, December 25, 2019
image: