"ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا اٹک پولیس کی ویلفئیر کے لیے انقلابی قدم"

پنجاب پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ پریس ریلیز مورخہ 26.12.2019 "ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا اٹک پولیس کی ویلفئیر کے لیے انقلابی قدم" تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کو مختلف مقدمات کے پارسل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور لے جانے کے لیے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتے تھے جس کی وجہ سے مالی اور سفری پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزادندیم بخاری نے اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اٹک پولیس کے افسران کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے PFSAلاہور جانے کے لیے سرکاری گاڑی مہیا کیے جانے کا انتظام کیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر 04:00بجے صبح پولیس لائن اٹک سے PFSAلاہور کے لیے روانہ ہو گی ۔ جن تفتیشی افسران نے پارسل PFSAلاہور میں جمع کرانے ہوں وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, December 26, 2019