ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ایم این اے/ایم پی ایز ضلع اٹک کے نمائند گان کے ساتھ میٹنگ

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ پریس ریلیز مورخہ 26.12.19 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی MNA/MPA’sضلع اٹک کے نمائند گان کے ساتھ میٹنگ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے نمائندگان پارلیمینٹیرین (MNA/MPA)کے ساتھ ڈی پی او آفس اٹک میں میٹنگ کی جس میں مختلف امور اورمعاملات زیر بحث آئے ۔ڈی پی اواٹک نے نمائندگان کو اٹک پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تمام نمائندگان نے ضلع اٹک میں کرسمس کے موقع پر اٹک پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی سکیورٹی اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی مہم کو سراہا گیا ۔ہائی وے /شاہرات پر قائم پولیس پکٹس کے خاتمے کو سراہا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں جاری سرچ آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے جرائم کی شرح میں واضع کمی آئی ہے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی اچھی روایت قائم ہوئی ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

Thursday, December 26, 2019
image: