ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں سچائی ،ایمانداری ،ایفائے عہد کےمتعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا

پنجاب پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ) پریس ریلیز مورخہ27.12.2019 ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں سچائی ،ایمانداری ،ایفائے عہد کےمتعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے معاشرے میں سچائی ،ایمانداری اور اایفائے عہد سے متعلق علمائے کرام ،منبر و محراب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کیا ۔تمام پولیس افسران نے اپنے خطبات/لیکچرزمیں اس بات پر زور دیا کہ سچائی امانت داری اور ایفائے عہد انبیاء علیہ السلام کی صفات ہیں ۔ہمیں بھی انہی اوصاف کے حصول کے لیے جہدو جہد و محنت کرنے اور اپنی زندگی پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے اور بحثیت اچھا شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فر ض ہے کہ ہم سچائی ،امانت داری اور ایفائے عہد کو نہ صرف اپنے پر لاگو کریں بلکہ اس پیغام کو اپنے خاندان اورمعاشرے میں عام کریں۔ ترجمان اٹک پولیس

   

   

 

Friday, December 27, 2019