تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ ڈھوک فتح اور علاقہ پنڈ غلام خان میں سرچ آپریشن،

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ ڈھوک فتح اور علاقہ پنڈ غلام خان میں سرچ آپریشن،
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ ڈھوک فتح اور پنڈ غلام خان میں کیا گیا یہ سرچ آپریشن ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا،

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی،

دوران سرچ آپریشن تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ پنڈ غلام خان اور ڈھوک فتح میں واقع گھروں اور اشخاص کو چیک کیا گیا،

دوران سرچ آپریشن تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے بغیر نمبر کے دو موٹر سائیکلز کوزیر دفعہ 134 ض ف کے تحت تھانہ بند کیا

سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے،
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, December 28, 2019