ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی شہید کانسٹیبل ملک حماد کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی DSP/SDPO صدر اٹک عبد الرحمن اور SHO سٹی حا جی گلفراز احمد کے ہمراہ شہید کانسٹیبل ملک حماد کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں شرکت.

شہید کانسٹیبل ملک حماد سال 2013 میں ACLCچیک پوسٹ کوٹکے پر جرائم پیشہ افراد کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک خاندان کی طرح ہے. شہید ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں. ان کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔اپنے تمام ماتحت افسران و ملازمان کی خوشیوں میں شرکت کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ ہم سب ایک دوسرے کی خوشیوں اور دکھ درد کے برابر کے شریک ہیں.

ڈی پی او اٹک کی آمد پر ملک حماد شہید کی فیملی نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈی پی او اٹک کاشکریہ ادا کیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, December 28, 2019