محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ 30.12.2019
ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا TMAہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کاانعقاد-
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے TMAہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر اے ایس پی حسن ابدال میڈم عمارہ شیرازی اورایس ایچ اوز سرکل حسن ابدال بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،جنہوں نے اپنے مسائل /شکایات ڈی پی اواٹک کے سامنےپیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او اٹک نے حسن ابدال سٹی میں ٹریفک جام کے مسئلہ پر ٹریفک سٹاف حسن ابدال کو خصوصی احکامات دئیےکہ ایبٹ آباد روڈ پر ٹریفک کے رش کو کنٹرول کیا جائے اور موٹر وے پولیس کے تعاون کے ساتھ اضافی نفری ٹریفک پولیس تعینات کرنے کا حکم دیا تا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی ہو سکے۔ ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ اوز سرکل حسن ابدال اور ان کی ٹیم کو ڈکیت /چور گینگ پکڑنے پر سراہا اور تعریفی سرٹٹسرکل دینے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس
