اٹک پولیس نے ماہ دسمبر 2019 کے آخری ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے ماہ دسمبر 2019 کے آخری ہفتہ کی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدیات پر اٹک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جسکی ماہ دسمبر 2019 کے آخری ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ نمایاں رہی ۔ ماہ دسمبر 2019 کے آخری ہفتہ میں اسلحہ ناجائز کے کل 05 مقدمات درج کیے جس میں01 سٹین گن ، 02 پسٹل اور 02 ریوالور معہ 15 روند برآمد کیے ۔منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران منشیات اور شراب کے کل 25 مقدمات درج ہوئے جس میں 9723گرام چرس اور 98 لیٹر شراب برآمد کی ۔ قماربازی کے 2 مقدمات درج کر کے رقم پڑمبلغ 307400/- روپے برآمد کیے ۔ بدوں نمبر وہیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 موٹر سائیکلز کو زیر دفعہ 134 بند کیا گیا۔ 03کس اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی۔کائیٹ فلائنگ کے 02 مقدمات درج کر کے 165 پتنگیں اور 26 چرخیاں برآمد کی گئیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔ اٹک پولیس کی بہترین کارکردگی میں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور انچارج ڈسٹرکٹ آپریشن برانچ راجہ محمد یوسف سب انسپکٹر اور ان کی ٹیم کا مرکزی کردار ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, January 2, 2020
image: