اٹک پولیس نے سال 2019کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے سال 2019کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کی سال 2019 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ سال 2019 میں ضلع اٹک کے تمام تھانہ جات میں اسلحہ ناجائز کے کل 631 مقدمات درج ہوئے جس میں 66 عدد کلاشنکوف،480 عدد پسٹل، 09 عدد ریوالور،31 عدد رائفل،69 عدد شاٹ گن،01 عدد سٹین گن،04عدد کاربین اور 21962 عدد روند برآمد ہوئے۔منشیات کے کل 575 مقدمات درج ہوئے جس میں 515.337 کلو گرام چرس،23.672 کلو گرام ہیروئن،2944 لیٹر شراب اور 13.703 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔قماری بازی کے کل 70 مقدمات درج ہوئے جس میں کل رقم مالیتی -/14717310روپے رقم پڑ برآمد ہوئی۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے کیٹگری اے کے کل 112 مجرمان اشتہاری، کیٹگری بی کے کل 172 مجرمان اشتہاری اور 996 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی سربراہی میں ضلع اٹک میں اٹک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سالانہ کارکردگی کے لحاظ سے پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مجرمان اشتہاری گرفتار کیے ۔۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

Wednesday, January 1, 2020
image: