ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کی بر وقت کاروائی. تھانہ پنڈیگھیب میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا تھا مزید کسی بھی حادثے سے علاقے کو بچا لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کی بر وقت کاروائی. تھانہ پنڈیگھیب میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا تھا مزید کسی بھی حادثے سے علاقے کو بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈیگھیب میانوالہ روڑ پر سینکڑوں لیٹر پٹرول سے بھرا ہوا آئیل ٹینکر خطرناک موڑ پر دھند کے سبب الٹ گیا۔ ڈرائیور شدید زخمی تھا. ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب محمد نواز پولیس فورس کو لیکر اور ریسکیو1122کاعملہ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈیگھیب اور وہاں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب نے کسی ممکنہ حادثہ سے بچنے کے لئے اس پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا اور پولیس کے عملہ کو تعینات کردیا۔ اور رسنے والے پیڑول کو موٹر لگا کر دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 کی فائر بریگیڈ کسی حادثہ سے بچنے کےلئےموقع پر موجود رہی۔ ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب نے کرین منگواکر الٹ جانے والے آئیل ٹینکر کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اور موقع پر ذاتی طور پر موجود رہے۔ اور ہر قسم کی ٹریفک کو رواں دواں رکھا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, January 1, 2020