عزت ماب جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے پنجاب کے دیگر اضلاع میں 29 پولیس سٹیشن کی طرح ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کا افتتاح بذریعہ ویڈو لنک کیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
عزت ماب جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے پنجاب کے دیگر اضلاع میں 29 پولیس سٹیشن کی طرح ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کا افتتاح بذریعہ ویڈو لنک کیا۔
وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے وژن کے مطابق ماڈل پولیس سٹیشن اٹک جس میں تھانہ میں جدید DRC ہال ، فرنٹ ڈیسک ،ماڈرن پولیس خدمت مرکز کی طرز کے کاونٹرز،ویٹنگ روم،کارپوریٹ کیومیٹک ڈیوائسسز اور جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے درخواست سے ایف آئی آر تک کے عمل کو منیٹر کیے جانے کا افتتاح کیا گیا۔ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے DRC ( (Dispute Resolution Committee کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں پولیس اور مقامی عمائدین ان کیمرہ مقامی مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کی افتتاحی تقریب پنجاب بھر کے دیگراضلاع کی طرح تھانہ سٹی اٹک میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، ڈی سی اٹک علی عنان قمر ،ڈسٹرکٹ بار پریزیڈنٹ ملک اسرار، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، اور ضلع بھر سے DSP/SDPO صاحبان نے شرکت کی۔ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے معزز مہمانان ،مقامی عمائدین اور صحافی حضرات کو ماڈل تھانہ میں کی جانے والی اصلاحات کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آئی جی پی پنجاب شعیب دستگیر صاحب کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر کو ختم کرنا اور عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ کار پوریٹ سٹائل میں ماڈل تھانوں میں ایک اچھا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کر کے کمیونٹی پولیسنگ کو ترویج دی جا سکے۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر مہمانان گرامی نے پنجاب پولیس کی اس کاوش کو تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, January 4, 2020