اٹک پولیس کا جنڈ سرکل اور فتح جنگ سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کا جنڈ سرکل اور فتح جنگ سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر جنڈ سرکل اور فتح جنگ سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ اور ایس ایچ او تھانہ نیو ائیرپورٹ کی زیرنگرانی تھانہ جنڈ اور تھانہ نیوائیرپورٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیم نے شرکت کی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کے علاقہ گردونوا دانش سکول اور تھانہ نیو ائیرپورٹ کے علاقہ گردونوا نیو ائیرپورٹ میں موجود گھروں و ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی SVASسسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔ سرچ آپریشن میں 35 گھروں جبکہ 78افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتما کرنا ہے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, January 5, 2020