تھانہ باہتر کی ٹیم کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
تھانہ باہتر کی ٹیم کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پی فتح جنگ محمد نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ باہتر سید مظہر حسین شاہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے صغیر احمد عرف نونا ولد غلام فرید سکنہ جھنگ تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 1270 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد علی ولد کرم الہی سکنہ بھلوٹ تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 01بندوق 12بور سنگل بیرل معہ متعدد روند برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔کرایہ داری اندراج نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد ساجد ولد محمد شفیع ساکن ڈھڈیال ضلع میر پور خاص اور منظور حسین ولد محب الرحمٰن سکنہ چنگ تھانہ گڑھی حبیب اللہ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, January 6, 2020