انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کی ہدایت پر سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف کو رقم مبلغ10لاکھ روپےطبعی مالی امداد کی ادائیگی ۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کی ہدایت پر سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف کو رقم مبلغ10لاکھ روپےطبعی مالی امداد کی ادائیگی ۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف جس کا کڈنی ٹرانس پلانٹ ہوا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف کا طبعی مالی امداد کا کیس برائے منظوری دفتر CPOلاہور بھجوایا جس کی مد میں رقم مبلغ 10لاکھ روپے منظور ہوئی ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر شبیر نے سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف کو ڈی پی او آفس اٹک بلا کر رقم مبلغ 10لاکھ روپے طبعی مالی امدادکا چیک ادا کر دیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران اورجوان میرے خاندان کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہبود اور دیکھ بھال میرے فرائض میں شامل ہے اور ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

Tuesday, January 7, 2020
image: