اٹک پولیس کے کانسٹیبل فرمان الہٰی قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کے کانسٹیبل فرمان الہٰی 10/C قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل فرمان الہٰی 10/Cقضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج 1بجے دن پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور پولیس کے افسران اور ملازمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک نے متوفی فرمان الہٰی کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔کانسٹیبل فرمان الہٰی 24.10.1983کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے۔مرحوم فرمان الہٰی نے اٹک پولیس میں 36سال اور 2ماہ سروس کی ۔مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس فرمان الہٰی مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, January 7, 2020
image: