اے ایس پی حسن ابدال عمارا شیرازی نے ٹی ایم اےہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ASP/SDPO حسن ابدال عمارا شیرازی نے TMA ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات ASP/SDPO حسن ابدال عمارا شیرازی کے سامنے پیش کیں جن موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے. ترجمان اٹک پولیس