ریسکیو 15 پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) ریسکیو 15 پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق حسب الحکم جناب RPO راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور حسب الحکم جناب DPO اٹک سید شہزاد ندیم بخاری آج کے بعد کوئی بھی شخص ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کرے گا تو اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, January 7, 2020
image: