اٹک پولیس کا حضرو سرکل اور پنڈیگھیب سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کا حضرو سرکل اور پنڈیگھیب سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر حضرو سرکل اور پنڈیگھیب سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد اور ایس ایچ او تھانہ بسال کی زیرنگرانی تھانہ اٹک خورد اور تھانہ بسال کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیم نے شرکت کی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ اٹک خورد کے علاقہ گاوں گوندل اور تھانہ بسال کے علاقہ گاوں مٹھیال میں موجود گھروں و ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی SVASسسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔ سرچ آپریشن میں 55 گھروں جبکہ 110 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتما کرنا ہے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

   

   

Tuesday, January 7, 2020