جج شوکت کمال ڈار نے تھانہ صدر اٹک کے اغواء برائے تاوان کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنادیا

اٹک, انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نمبر 1کے جج شوکت کمال ڈار نے تھانہ صدر اٹک کے اغواء برائے تاوان کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو دو، دو بار عمر قید اور ملزمان کی تمام جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کاحکم سنا دیا

تفصیلات کے مطابق 17 جولائی 2019 کو تھانہ صدر اٹک میں فرخ سلطان سکنہ مرزا گاءوں نے ایف آئی آردرج کرائی کہ اس کے 11 سالہ بیٹے عمیر علی کو دن ساڑھے دس بجے نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کر لیا ہے پولیس نے فوری طور پر زیر دفعہ 363 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم ، ڈی ایس پی اٹک ضیغم عباس ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد علی شاہ ، انچارج آئی ٹی لیب جہانزیب خان اور دیگر پولیس افسران سی آئی اے کی ٹیم اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم کو دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختصر وقت میں مغوی عمیر علی کو بحفاظت اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرالیا اور خاتون نادیہ زوجہ سعید اختر پٹھان سکنائے ڈگھہ میرا حال رجوعیہ تھانہ حویلیاں ، اس کے خاوند سعید اختر ولد خان افسر پٹھان ، مسعود خان ولد پرویز خان ساکن ڈھیری کیال حویلیاں حال اعوان آباد اٹک،آفاق صابر ولد صابر اعوان ساکن ڈھکی تھانہ حویلیاں ، ریافت ، شفاقت پسران صادق اعوان سکنائے رجوعیہ حویلیاں ، احسن ولد عبد الطیف اعوان ساکن حویلیاں ایبٹ آباد کو جنہوں نے مغوی کو اغواء کرکے رکھا ہواتھا کو گرفتار کرلیا اورتاوان کی لی گئی رقم مبلغ سات لاکھ روپے بھی ملزمان سے برآمد کر لی گئی بعدا زاں ڈی پی او نے ڈی پی او آفس میں 21 جولائی کو پر ہجوم پریس کانفرنس میں مغوی عمیر علی اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اوربتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور 3 گاڑیاں بھی برآمد کرلیں اغواکاروں میں سہولت کار خاتون سمیت 7 ملزمان شامل تھے ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کا بہت سے جرائم سے تعلق ہے اور تمام ملزمان پیشہ ور ہیں اور کے پی کے پولیس کو بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان سے سی آئی اے پولیس نے مزید تفتیش کی جہاں ملزمان نے اپنے جرائم کی طویل داستان سے پولیس کو آگاہ کیا ۔

 

   

  

Wednesday, January 8, 2020