سید خالد ہمدانی پی ایس پی نے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا چارج سنبھال لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
سید خالد ہمدانی(PSP )نے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق سید خالد ہمدانی نے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کا چارج سنبھال لیا۔اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او اٹک کو سلامی پیش کی ۔ڈی پی او اٹک نے ڈی پی او آفس کے سٹاف سے تعارفی ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک کی عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف کی بہم رسانی میری اولین ترجیح ہے ۔کسی شخص کو کوئی مسئلہ /شکایات درپیش ہو تو وہ بلا جھجک اپنے مسائل /شکایات بیان کر سکتا ہے ۔عوام کے نام ڈی پی او اٹک کا پیغام تھا کہ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔انصاف ،دیانت داری،شفافیت ،میرٹ اور قانون کی بالا دستی اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ تاہم ضلع میں قیام امن اور خوشحالی کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائیت نہ برتی جائے گی ۔ضلع اٹک میں جرائم کی سرکوبی کے لیے سول سوسائیٹی ، عوام اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے تعاون سے جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, January 10, 2020