ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان کا معاشرے میں عدل و انصاف کے متعلق مساجد میں جمعہ کے خطبہ کے موقع پراصلاحی خطابات۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز صاحبان کا معاشرے میں عدل و انصاف کے متعلق مساجد میں جمعہ کے خطبہ کے موقع پراصلاحی خطابات۔
ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف مساجد میں عدل و انصاف اور اس کی اہمیت پر زور دیاکہ تمام معاملات میں عدل و انصاف قائم کرنا چاہیے اور کسی تعلق ،رشتہ داری اور کسی سفارش کو بالائے طاق رکھ کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے چاہیے ۔ تمام پولیس افسران نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی حکمران ،جرگہ کا سربراہ یا کسی عہدہ پر موجود کوئی بھی شخص کوئی فیصلہ کرنے لگے تو حق اور سچ کی بنیا د پر فیصلہ کرے تا کہ حق دار کو اس کا حق مل سکے اور مظلوم کی داد رسی ہو سکے ۔قرآن اور حدیث میں بھی اللہ پاک اور نبی اکرم ﷺنے عدل و انصاف قائم کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, January 10, 2020