ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس لائن اٹک میں تعارفی کانفرنس کاا نعقاد ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز 11.01.2020
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس لائن اٹک میں تعارفی کانفرنس کاا نعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بطور ڈی پی او اٹک چارج سنبھالتے ہی پولیس لائن اٹک میں تعارفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعدڈی پی او اٹک نے حاضرین کانفرنس کو اپنے ویژن سے اگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ میں اٹک پولیس کے تمام افسران سے توقع کرتا ہوں کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں گے ۔ سچ بولیں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نےSHO صاحبان کو اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں موجود سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا و بدمعاشان کو مؤثر کرائم فائٹنگ کر کے کنٹرول کرنے کا حکم دیا اور واضح پیغام دیا کہ FIR کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی صاحبان کو سپروائزری افسران کے طور پر مؤثر گشت اور پولیس فورس کے ڈسپلن کو قائم کر کےقانون کی پاسداری کو قائم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا حکم دیا . ڈی پی او اٹک نے ٹریفک پولیس اور پولیس ناکوں پر تعینات افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایت کی کہ اخلاق کے دائرہ میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق عوام سےبرتاؤ کریں اور بد اخلاقی کو کسی قیمت پر برداشت نہ کیا جائے گا ۔اگر کسی پولیس افسر اور جوان کو کوئی ذاتی یا محکمانہ مسلہ درپیش ہو تو وہ بلا ججک بیان کر سکتا ہےمیں ہر ممکن طریقے سے اس کے حل کے لیے کوشاں ہوں گا ۔ڈی پی او اٹک نے تقریب کے اختتام پراٹک پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ مل کر کھانہ کھایا اور گھل مل گئے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Saturday, January 11, 2020