تھانہ حضرو کی ٹیم نےخیبر پختونخوا سے پنجاب بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز سمگلنگ کرنے والےاسلحہ سمگرلز کو گرفتار کر لیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
تھانہ حضرو کی ٹیم نےKPK سے پنجاب بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز سمگلنگ کرنے والےاسلحہ سمگرلز کو گرفتار کر کے اور بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد کر کے سرکاری مہمان بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ حضرو صاحب خان ایس آئی کی زیر نگرانی انچارج چوکی لیکوڑی عابد علی اے ایس آئی معہ ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھچھ انٹر چینج سروس روڈ پر دوران ناکہ بندی دریائے سندھ کی طرف سے آنے والی کرولا کار نمبری LWQ-3072 کو روک کر پڑتال کرنے پرکار کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن بتفصیل پسٹل 30 بور 17 عدد، رائفل 12 بور 20عدد ،پسٹل 9MM 06عدد،350 عدد روند ، 84 عدد میگزین برآمد ہوئیں ۔ملزمان حسن شیر ولد رحم شیر سکنہ پشاور ، بلال ولد شاہ نظر سکنہ پشاور اور سجاد خان ولد غالب خان سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے سرکاری مہمان بنا دیا گیا ۔ ملزمانKPKسے صوبہ پنجاب اسلحہ ناجائز سمگلنگ کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس کاروائی پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ حضرو کی اس کاروائی پر شاباش دی اور کہاکہ اٹک پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, January 14, 2020