ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر انچارج چوکی لکوڑی اور موٹر وے پولیس کے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر انچارج چوکی لکوڑی اور موٹر وے پولیس کے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس اور موٹروے پولیس کی خیبر پختونخواہ سے کرولا کار کے خفیہ خانوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ ناجائز اور ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر انچارج چوکی لکوڑی عابد علی اے ایس آئی اور موٹروے پولیس کے افسران انسپکٹر محمد ایوب خان ،سب انسپکٹر ضیاء اللہ اور سب انسپکٹر گوہر رحمٰن کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سماج دشمن عناصر ضلع اٹک کے داخلی اور خارجی راستوں میں مذموم مقاصد کے لیے داخل ہونے والے عناصر کے خلاف اٹک پولیس اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, January 15, 2020