درختوں اور اراضی کے تنازعہ پر گاؤں گڑدی علاقہ تھانہ انجراء میں عورت سمیت 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ڈی پی او اٹک موقع پر موجود۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
( شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
درختوں اور اراضی کے تنازعہ پر گاؤں گڑدی علاقہ تھانہ انجراء میں عورت سمیت 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی، ڈی ایس پی جنڈ اور ایس ایچ او انجراء کے ہمراہ موقع پر موجود۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے گاؤں گڑدی میں دو پارٹیوں جو کہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں کے درمیان درختوں اور اراضی کے تنازعہ پر مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ماں ، بیٹا ،والد اور چچا سمیت 4 افراد قتل ہو گئے جن کی شناخت 1.نسیم گل ولد سپین گل 2. عزیز گل ولد سپین گل 3. محمد ایوب ولد نسیم گل 4. مسمات شمع پروین زوجہ نسیم گل اقوام پٹھان سکنہائے گڑدی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈی ایس پی جنڈ اور ایس ایچ او انجراء اور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ مقتولین کی نعش ہائے بغرض پوسٹمارٹم THQ ہسپتال جنڈ بجھوایا گیا ۔موقع پر شواہد اکھٹے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا ۔ ڈی پی اوا ٹک سید خالد ہمدانی نے مقتولین کے ورثا ء سے ملاقات کر کے ملزمان کی فوری گرفتار ی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں ۔ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, January 16, 2020