ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ بسال کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ اور حوالات میں نسب کیمروں کا جائزہ

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ بسال کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ اور حوالات میں نسب کیمروں کا جائزہ لیا۔ تھانہ کا ریکارڈ ،مال خانہ ، اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا۔محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا ۔ڈی پی او اٹک نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیااور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کے تھانہ میں آنے والے ساہلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور ان کے ساتھ انتہائی شائستگی کے ساتھ پیش آئیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اٹک کی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, January 17, 2020