ضلع اٹک کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز صاحبان کا بچوں سے زیادتی کے تدارک کی روک تھام کی بابت مساجد میں اصلاحی خطابات۔

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
پریس ریلیز مورخہ 17.01.2020
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز صاحبان کا بچوں سے زیادتی کے تدارک کی روک تھام کی بابت مساجد میں اصلاحی خطابات۔
ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف مساجد میں بچوں سے زیادتی کے تدارک کے شعور کو اجاگر کرنے پر حاضرین مسجد سے خطاب کئے اور حاضرین کو دور عصر میں درپیش معاشرتی مسائل خصوصی طور پر بچوں پر جنسی تشدد کے تدارک کے حوالے سےوالدین اور معاشرے کے کردار سے آگاہ کیا کہ ہم اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو دینی اور دنیاوی تربیت پر خصوصی توجہ دے کراس ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہےاس موقع پر پولیس افسران نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے اور بچوں کے درمیان حائل کمیونیکیشن گیپ کو کم سے کم کرنے پر زور دیا تا کہ معاشرے میں موجود ایسے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے ۔پولیس افسران نے حاضرین اور عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا بحثیت مجموعی ہم سب پر عائد ہو تی ہے تا کہ ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لا ئی جا سکے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔
ترجما ن اٹک پولیس

 

   

Friday, January 17, 2020