اٹک پولیس نے چار افراد کی اندوہناک قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

اٹک پولیس نے چار افراد کی اندوہناک قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ "اٹک پولیس ظالم قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی "۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق مورخہ 16.01.2020 کو تھانہ انجراء کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس پر مقدمہ نمبر 08 مورخہ 16.01.2020 بجرم 302/109/34 ت پ تھانہ انجراء ضلع اٹک در ج ہوا۔ جس کی تفتیش کے لیے جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لیے DSP/SDPO جنڈ غلام اصغر چانڈیوکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انجراءغلام حسن ،ایس ایچ او تھانہ جنڈ نیاز احمد، ایس آئی جہازیب خان انچارج آئی ٹی لیب،SI/HIUاحمد نواز ،ایس آئی محمد طفیل اور اے ایس آئی محمد ایوب پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 72 گھنٹے کے قلیل وقت میں دن رات محنت کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل کی اس اندوہناک واردات میں ملوث 2 0مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔دوران تفتیش پولیس نے مسمی مشتاق احمد شاہد ولد عبد العزیز قوم پٹھان سکنہ دکھنیر تحصیل جنڈ ضلع اٹک، ٹیچر گورنمنٹ مڈل سکول گڑدی جو کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمہ نمبر 09 مورخہ 17/01/2020 بجرم 212 ت پ تھانہ انجراء میں مفرور تھا کو بھی آتشیں اسلحہ رائفل سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ 10 مورخہ 20.01.2020 بجرم AO13/(2)(a)/20/65 تھانہ انجراء درج کیا ۔ تفصیل ملزمان ذیل ہے ۔

1. عطااللہ خان ولد شادی خان قوم پٹھان سکنہ گڑدی تحصیل جنڈ ضلع اٹک

2. حمید اللہ ولد عطا اللہ قوم پٹھان سکنہ گڑدی تحصیل جنڈ ضلع اٹک

3. مشتاق احمد شاہد ولد عبد العزیز قوم پٹھان سکنہ دکھنیر تحصیل جنڈ ضلع اٹک

اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ اٹک پولیس انکے جان و مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے کو ئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی یر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ترجمان اٹک پولیس

   

   

Monday, January 20, 2020