کھلی کچہری

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پرDSP/SDPO پنڈیگھیب ملک تفصیر نے تھانہ بسال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات DSP/SDPO پنڈیگھیب ملک تفصیر کے سامنے پیش کیں جن موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے. ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, January 27, 2020