ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات صاحبان نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات صاحبان نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق خطاب کیا ۔تمام پولیس افسران نے اپنے خطبات/لیکچرزمیں اس بات پر زور دیا کہ ہوائی فائرنگ ایک خلاف قانون عمل ہے اس لیے ہمیں اس فعل کے خلاف قانون ہونے اور ایک دینی ،اخلاقی و معاشرتی برائی ہونے کے سبب اس سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کرنی چاہیے ۔اکثر اوقات ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی بھی شخص کو زخمی یا ہلاک کر سکتی ہے معمولی خوشی کے لیے دوسروں کی خوشیاں چھین لینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے لہٰذا اچھا شہری ہونے کے ناطے ایسے جرائم سے اجتناب کریں اور معاشرے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تا کہ ایسے ناسوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
ترجما ن اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, January 24, 2020