اٹک پولیس کا صدر سرکل اور حضرو سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کا صدر سرکل اور حضرو سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر صدر سرکل اور فتح جنگ سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور ایس ایچ او تھانہ حضرو کی زیرنگرانی تھانہ صدر اٹک اور تھانہ حضرو کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیم نے شرکت کی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ بسم اللہ کالونی،تکبیر کالونی اور تھانہ حضرو کے علاقہ گاوں سیدن میں موجود گھروں و ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی SVASسسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔ سرچ آپریشن میں 47 گھروں جبکہ 87 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتما کرنا ہے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Friday, January 24, 2020