تھانہ باہتر کی ٹیم کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
تھانہ باہتر کی ٹیم کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی فتح جنگ محمد نواز سیال کی سربراہی میں ایس ایچ او باہتر سید مظہر حسین شاہ کی زیرنگرانی ایس آئی سمیع اللہ خان اور اے ایس آئی طارق محمود نے دوران گشت اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزم ساجد ولد مولا داد سکنہ کریماں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک اور ملزم فیصل رحمان ولد جہانداد سکنہ کریماں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 2 کلاشنکوف بحلیہ فولڈنگ بٹ معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان پر اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ باہتر کی پوری ٹیم کی اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس

Sunday, January 26, 2020