ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا دور دراز علاقوں سے پولیس کے خلاف اپنی شکایات کے ازالے کے لیےاحسن اقدام

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا دور دراز علاقوں سے پولیس کے خلاف اپنی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیےراولپنڈی جانے والے سائلین کے لیےاحسن اقدام۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر ضلع اٹک کی عوام کے لیے ڈی پی او آفس اٹک میں آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے آر پی او راولپنڈی کو مسائل اور شکایات پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے۔اس سلسلے میں ہر جمعرات کو دن 12 بجے سائلینڈڈی پی او آفس اٹک میں سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے آر پی او راولپنڈی کو پولیس کے خلاف اپنی شکایات کے ازالے کے لیے پیش ہو سکتے ہیں۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

 
Wednesday, January 29, 2020
image: