ڈی ایس پی ایس ڈٖی پی اوصدر سرکل عبدالرحمان نے تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ محلہ محمود آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پرDSP/SDPO صدر سرکل عبدالرحمان نے تھانہ سٹی اٹک کے علاقہ محلہ محمود آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات DSP/SDPO صدر سرکل عبدالرحمان کے سامنے پیش کیں جن کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حاجی گلفراز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے. ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, January 31, 2020