محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
اٹک پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفصیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بسال مظہر السلام اور انکی ٹیم نے مقدمہ نمبر 154 مورخہ 25.10.2019 بجرم 302/109/34 ت پ میں مجرم اشتہاری لیاقت خان ولد محمد اکرم سکنہ بریار تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ بسال کے اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم شاباش دی۔