اٹک پولیس اسلام آباد کے تعاون سے پولیس لائنز اٹک میں صبح:09:00بجے سے شام04:00 بجے تک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے

دنیا بھر میں" 04 فروری"ورلڈ کینسر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر ضلع پولیس اٹک، سندس فاونڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے پولیس لائنز اٹک میں صبح:09:00بجے سے شام04:00 بجے تک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے جس میں اٹک پولیس کے افسران کینسر کے موضی مرض کے خلاف جنگ میں خون کے عطیا ت دے کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری اداروں ،سول سوسائٹی ،کالجزو یونیورسٹیز،میڈیا نمائندگان اور عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اس بلڈڈونیشن کیمپ میں شرکت کرکے کینسر کے موضی مرض کے خلاف جنگ میں خون کے عطیات دے کر اٹک پولیس کا ساتھ دیں

 

 

Sunday, February 2, 2020
image: