اٹک پولیس کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

محکمہ پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز مورخہ 04.02.2020
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق اٹک پولیس کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر آئی جی پنجاب جناب شعیب دستگیر صاحب کے ویژن کے مطابق اٹک پولیس کا سند س فاؤنڈیشن کے تعاون سے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر پولیس لائن اٹک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرحمٰن ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک محمد اشفاق ڈسٹرکٹ بار پریزیڈنٹ اسرار خٹک ،میڈیا نمائندگان ،سول سوسائیٹی ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عابد ضیاہ،سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات اور زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام مہمانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلڈ ڈونیشن کمپس کے کامیاب انعقاد پر اٹک پولیس کو مبارک باد پیش کی اور اٹک پولیس کے افسران کے اس جذبہ انسانیت کو سراہا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر اٹک اور دیگر مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کیمپس کاانعقاد عوام اور پولیس کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا عوام کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔کینسر کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والوں کا جذبہ قابل تعریف ہی نہیں قابل تقلیدبھی ہے۔اٹک پولیس ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھی کینسر کے خلاف اس جنگ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Tuesday, February 4, 2020