ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے جمعہ کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے معاشرے میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا اور اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے استعمال کے رجحان کو اس وقت تک کنٹرول نہیں کیا جاسکتا جب تک عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل جل کر اس لعنت کے خلاف اپنا کردار ادا نہ کریں ۔تمام پولیس افسران نے اپنے خطبات/لیکچرزمیں اس بات کی طرف خصوصاً توجہ دلائی کہ اپنے قرب و جوار میں نشہ کی ترسیل ،خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور اس بابت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے کر اپنا فرض اد ا کریں ۔ضلع پولیس نے علماء حضرات سے یہ بھی گزارش کی کے والدین کو متنبہ فرمائیں کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دیں اور ان کو منشیات کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کریں ۔اس موقع پر پولیس افسران نے عوام کو منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے پولیس کی طرف سے کیے جانے والے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا اور یہ یقین دلایا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے منشیات فروشوں اور تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا. ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, February 7, 2020