ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نےتھانہ پنڈیگھیب اور تھانہ فتح جنگ کا وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نےتھانہ پنڈیگھیب اور تھانہ فتح جنگ کا وزٹ کیا اور ایس ڈی پی او آفس پنڈیگھیب میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک پودا لگایا۔ ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران سے کرائم کے متعلق بریفنگ لی اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ۔ڈی پی ا و اٹک نے تھانہ جات کی بلڈنگ اور حوالات میں نسب کیمروں کا جائزہ لیا۔ فرنٹ ڈیسک اور آن لائن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت تھانہ جات کا آن لائن ریکارڈ چیک کیا ۔اسکے علاوہ مال خانہ ، اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا۔محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے ڈی پی او اٹک کو آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ تھانہ میں آنے والے ساہلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں اور ان کے ساتھ انتہائی عزیت اورشائستگی کے ساتھ پیش آئیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اٹک کی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, February 7, 2020