ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ تحصیل میونسپل کمیٹی حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈی ایس پی حضرو سمیت سرکل حضرو کے تمام افسران کی شرکت

محکمہ پولیس ضلع اٹک (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ تحصیل میونسپل کمیٹی حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈی ایس پی حضرو سمیت سرکل حضرو کے تمام افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نےتحصیل میونسپل کمیٹی حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ان کے ہمراہ موجود تھے ۔کھلی کچہری میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنےپیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ میرے آفس کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروِکار لائے جارہے ہیں ۔ ڈی پی او اٹک نے تمام پولیس افسران کو تھانہ میں آنے والے سائلین سے اچھے روئیے سے پیش آنے اور عوام تک اپنی رسائی یقینی بنانےکی ہدایات جاری کیں ۔کسی بھی تھانہ،چوکی یا پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کو 5منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کروایا جائے گا ۔ ڈی پی او اٹک نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام تھانہ جات اور چوکیات میں وزٹر رجسٹر رکھ دیے گئے ہیں جس میں آ کر عوام اپنا نام اور موبائل نمبر کا اندراج کریں گے جس میں سے ڈی پی او صاحب روزانہ کی بنیاد پر مختلف موبائل نمبروں پر خود کال کر کے عوام سے پولیس کے روئیے اور مسئلہ کے حل ہونے کے متعلق دریافت کریں گے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Saturday, February 8, 2020